جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سات منزلہ عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔

سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے فرانزک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور فائر فائٹرز کے پہنچنے تک کئی منزلیں شعلوں کی لپیٹ میں آچکی تھیں۔ جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 100 سے زائد فائر فائٹرز اور 29 فائر ٹرک آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ کئی افراد جھلسنے کے بجائے گھنے دھوئیں میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ فائر فائٹرز عمارت کو ٹھنڈا کرنے اور مختلف منزلوں سے دھواں صاف کرنے میں مصروف ہیں، جس کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، مالک فرار

بھارت(ویب ڈیسک) ریاست گوا کے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مالک ملک سے فرار ہو گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارت کے سیاحتی مرکز گوا کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کے اختتام پر لگنے والی آگ میں 25 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق کلب کے مالکان ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

ریاست کے شمالی ساحلی علاقے آربورا میں واقع اس کلب میں پیش آنے والے حادثے کے زیادہ تر ہلاک شدگان عملے کے افراد تھے، جن میں چار نیپالی شہری بھی شامل تھے۔افسران کے مطابق آگ کا سبب ممکنہ طور پر ‘الیکٹریکل آتش بازی’ تھی، اور زیادہ تر افراد کی موت تہہ خانے اور باورچی خانے میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، جب کلب کے لکڑی کے حصوں نے آگ پکڑ لی۔پولیس کی جانب سے پیر کی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کے مالکان سوربھ اور گورو لتھرا حادثے کے فوراً بعد تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ چلے گئے۔

اے ایف پی نے سوربھ لتھرا سے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ افسران نے نئی دہلی میں بھائیوں کے گھر پر چھاپہ مارا، مگر معلوم ہوا کہ وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے تفتیش سے بچنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے، حکام نے ان کی تلاش میں انٹرپول سے مدد کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز سوربھ لتھرا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس سانحے پر ‘گہرے دکھ’ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ‘ہر ممکن مدد’ فراہم کرنے کا وعدہ کیا، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ جگہ نہیں بتائی۔انہوں نے لکھا کہ ‘انتظامیہ اس المناک واقعے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور اس سے انتہائی افسردہ ہے۔’بحیرۂ عرب کے کنارے واقع گوا نائٹ لائف، ریتیلی ساحلوں اور پرسکون ساحلی ماحول کی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، مالک فرار
  • جکارتہ: 7 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • جکارتا ، 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 20 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 63 بچوں سمیت 114 ہوگئی
  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
  • علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف درج