سکھر:

شکارپور میں پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو شامل ہیں۔

ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت امداد شیخ، شدن شیخ، شھمور شیخ اور برکت شيخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور مزید ڈاکوؤں کی شناخت جاری ہے۔

دوسری جانب، زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو ضیاء الدین اسپتال سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہمیں شکارپور پولیس پر فخر ہے جس نے سندھ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔

ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سید کمیل حیدر شاہ پارس بکھرانی سندھ کی بہادر بیٹی ہے، ہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پارس بکھرانی ڈی ایس پی

پڑھیں:

حیدرآباد، ایک گھنٹے میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار

حیدرآباد:

حیدرآباد میں پولیس نے ایک ہی گھنٹے کے دوران دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسلح ملزمان سے مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیاں مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ راہوکی پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان زرداری فارم راہوکی کے قریب ہوا۔

پولیس کی جانب سے روکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اصغر علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دوسرا مبینہ مقابلہ مکی شاہ پولیس کے ساتھ کینٹ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور زخمی ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت رضا محمد ساکن ٹنڈوالہیار کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں کے بعد ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شکار پور میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک ، ایک گرفتار
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
  • شکارپور پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پیز بھی زخمی
  • شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار
  • حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • حیدرآباد، ایک گھنٹے میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار