شکارپور میں مقابلہ، 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچھر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی اويس شيخ، ياسين شيخ، آصف شيخ، کراڑو شيخ، شہزادو شيخ، شہمور شيخ ، امداد شيخ اور ساجد شيخ کے نام سے شناخت کر لی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایس
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔