Al Qamar Online:
2025-12-08@20:39:53 GMT

قومی اسمبلی میں خان کو رہا کروکے نعرے لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

قومی اسمبلی میں خان کو رہا کروکے نعرے لگ گئے

اسلام آباد؛ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے اراکین نے خان کو رہا کروکے نعرے لگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور عمران خان کے تصویر والے پوسٹر ہاتھ میں لے کر خان کو رہاکروکے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کے ارکین اسمبلی نے ایوان میں لگائے گئے نعروں میں کہناتھا کہ کون بچائے کا پاکستان عمرن خان عمران خان ،حق کی پہچان عمران خان عمران خان، پاکستان کی جان عمران خان عمران خا ن کے نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی ہال میں چکرلگایا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے نعرے

پڑھیں:

پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤںکا سیکریٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ
سیکرٹری جنرل پر عدم اعتماد کا اظہار ،غیر سیاسی شخص قرار، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکریٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اراکین کہتے ہیں کہ سلمان اکرم راجا کے پاس پارٹی کے لیگل ہیڈ کی ذمہ داری ہے، جب سے سلمان اکرم راجا لیگل کمیٹی کے ہیڈ بنے ہیں بانی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجا کو احتجاج کی کال دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر نومبر میں بھی کال نہیں دی گئی۔اراکین پارلیمانی پارٹی کی آپس میں لڑائیاں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے
  • بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
  • قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے
  • قومی اسمبلی میں 5ہزار کے نوٹ زمین سےملے؛ اسپیکر کے پوچھنے پر 12ارکان نے ہاتھ کھڑے کردیئے
  • قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا
  • قومی اسمبلی میں گرے ہوئے پیسے ملنے کے بعد دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی، اسپیکر حیران
  • پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے
  • پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ملتوی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی