وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عید الاتحاد‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔
مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمان اور غیرملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے یو اے ای کی موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یو اے ای نے ترقی کی نئی منازل طے کیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان النہیان کو امارات کی ترقی کا بانی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ 1.
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر سالم محمد الزاعابی نے تقریب میں وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 5 دہائیوں سے دیرینہ اور گہرے و تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی ، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہم آہنگی، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف عیدالاتحاد قومی دن وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ایذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف عیدالاتحاد وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای متحدہ عرب امارات دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاری یو اے ای کی یو اے ای کے نے پاکستان کے قومی دن کا اظہار انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اور اس اہم موقع کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے بھی موثر انداز میں منایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار