Islam Times:
2025-12-02@15:38:33 GMT

ہم شام کے جنوبی حصے کو غیر مسلح کریں گے، نتن یاہو

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ہم شام کے جنوبی حصے کو غیر مسلح کریں گے، نتن یاہو

شامی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے تحت دمشق کے قریب دو فوجی مقامات امریکی فورسز کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے الخلخله اڈّے اور مرج رہیل ایئرپورٹ پر بھی کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے گا اور جنوبی شام کو غیر مسلح بنانے کی پالیسی پر قائم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیک نیتی کے ساتھ شام کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، تاہم دمشق سے جبل الشیخ تک کا علاقہ اسلحے سے پاک ہونا چاہیے۔ ادھر شامی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ الجولانی کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے تحت دمشق کے قریب دو فوجی مقامات امریکی فورسز کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے الخلخله اڈّے اور مرج رہیل ایئرپورٹ پر بھی کنٹرول قائم کر لیا ہے، جنہیں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ نتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے شمالی سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے اور شام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ایک غیر عسکری بفر زون تشکیل دے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

3 سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری

ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار جعلی میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، ان کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بدترین صوتحال ہے، ٹوٹی سڑکیں اور گٹر کے کھلے مین ہول آئے دن حادثوں کا باعث بن رہے ہیں، کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کا المناک واقعہ شہری انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کررہا ہیں، میئر کراچی اور متعلقہ محکمے شہریوں کی بنیادی حفاظتی ضروریات پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بارہا شکایات کے باوجود گٹروں کے ڈھکن نہ لگانا سنگین غفلت اور انتظامی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر کھلے مین ہولز کو بند کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، نا اہل جعلی میئر کو فوری برطرف کیا جائے، سندھ حکومت فوری نوٹس لے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھانے جائیں تاکہ آئندہ ایسے دل خراش واقعات کی روک تھام ہو۔ دریں اثناء معصوم بچہ کے سانحہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر رہنماوں نے حکومتی نا اہلی پرشدید تنقید کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہاف میراتھون میں 137 شرٹس کے ساتھ دوڑ، امریکی شہری نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • 3 سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری
  • اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ
  • اقتدار چھوڑنے کیلئے نتین یاہو پر دباؤ میں اضافہ
  • بدعنوانی کیس: نیتن یاہو کی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست
  • حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر اسرائیل سیخ پا
  • پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار
  • اسرائیل کا بیت جن پر حملہ، جولانی رژیم کی مکمل معاونت سے انجام پایا، شامی مبصر