پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی سپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔اجلاس میں محمود خان چکزئی اور قائدین نے سپیکرکو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں۔
پنجاب پولیس کے متعدد اہلکاروں کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف، 12اہلکار گرفتار
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں، اسمبلی میں بھی اس پر بات کروں گا، ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمشیہ سے مؤقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو اس دراڑ کے بینیفشری ہیں وہی یہ لڑائی کروانا چاہتے ہیں،کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ برقرار رہے۔
بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کے لیے پی ٹی ا ئی چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔