کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔

ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

مسافروں کی بھی جامع تلاشی لی گئی تھی لیکن کسی کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ طیارے کو 3 گھنٹے کی تاخیر سے دوبارہ پرواز کی اجازت ملی۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 11 مہینوں میں مختلف ایئرلائنز اور ایئرپورٹس کو 999 بم دھماکے کی جعلی کالز موصول ہو چکی ہیں۔

گزشتہ سال بھارت کی سول ایوی ایشن سیکیورٹی نے ایسے جھوٹے دھمکی بازوں کے لیے پانچ سالہ فضائی پابندی کی تجویز بھی پیش کی تھی مگر دھمکیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیو یارک: اقوام متحدہ نے پیر کے روز بین الاقوامی فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری پر زور دیا، اس اعلان کے بعد کہ امریکا نے وینزویلا کے فضائی حدود کو مکمل طور پر بند  کرنے کی دھمکی دی تھی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم کی پوزیشن اس مسئلے پر مستقل اور واضح ہے،  انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کے تحت اپنے فرائض کا احترام کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بین الاقوامی فضائی نقل و حمل کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے موجودہ میکانزم کے ذریعے مسائل کو  پرامن طور پر  حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ مہینوں میں لاطینی امریکہ میں اپنی فوجی کارروائیاں بڑھا دی ہیں، جس میں میرینز، جنگی جہاز، لڑاکا طیارے، بمبار، آبدوزیں اور ڈرونز کی تعیناتی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا بہت جلد وینزویلا میں زمینی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ستمبر سے اب تک امریکی فوج نے 21 ایسے جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں منشیات سے بھرے ہوئے بتایا گیا، جس میں 83 افراد ہلاک ہوئے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا
  • بھارتی پرواز میں ’بم‘ کی اطلاع، ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی
  • مشکل تجربات نے مجھے مضبوط بنایا، مادھوری
  • اقوام متحدہ کا امریکی دھمکی کے بعد وینزویلا کے فضائی حدود کی حفاظت پر زور
  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
  • کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی کشتی حادثے کا شکار، دو خواتین جاں بحق
  • سڈنی: دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ٹکرائے، ایک پائلٹ ہلاک
  • فلاڈیلفیا: ایئر پورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار