پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا ، پی ٹی آئی کو ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ بننے سے اجتناب کی بھی ہدایت کی جائے گی ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا شرمناک رویہ ناقابل برداشت ہے ، میری رولنگ سیاسی نہیں ، آئین و قانون کا واضح تقاضا تھی ، اپنی رولنگ کی روشنی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو باضابطہ خط لکھوں گا ، خط کی کاپی تمام پارلیمانی لیڈروں کو بھی بھجوائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں پر حملہ، تنازع اور انتشار پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی ، رولنگ پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، کوئی رعایت نہیں ہوگی ، اب تک برداشت کیا، آئندہ خلاف ورزی پر سینیٹرز کی رکنیت معطل ہوگی ، مسلسل خلاف ورزی پر رکنیت طویل مدت کیلئے بھی معطل ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائے گا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 'اے'میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔

گروپ' بی' میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ 'سی ' میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ' ڈی' میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ’سی‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ' ای' میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایف' میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور پلے آف ’بی‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ' جی' میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایچ' میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

گروپ 'آئی' میں فرانس سینیگا ل، ناروے اور پلے آف ’2‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ 'جے' میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ 'کے' سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ' ایل' میں انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

The stage is set. Who triumphs? ????@aramco | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/21qBVC6KlE

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 5, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی: وزیر دفاع
  • فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم
  • امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں‘ دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ
  • پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی
  • سیاسی بحران کے خاتمے تک ملکی ومعاشی حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر
  • پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ