Jasarat News:
2025-12-07@05:41:08 GMT

پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈا¶ن کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لا¶ڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور
تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی لا¶ڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران فارم ہا¶س اور گرا¶نڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میرج ہالز کےلیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں بسنت سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی، عظمیٰ بخاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے بسنت اور نئے ٹریفک قوانین کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں بحال کی گئی ہیں تاہم یہ خوشی اب سخت اور محفوظ قوانین کے تحت منائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بسنت اب صرف ایک تہوار ہے، خطرہ نہیں، اور قانون کی
خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ خونی ڈور کا دھندا صوبے میں ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دھات یا کیمیکل کوٹڈ ڈور کے استعمال یا فروخت پر 3 سے 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی جانب سے پتنگ بازی ایکٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ لاگو ہو گا۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کے لیے رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے اور ڈور پر QR کوڈ کے ذریعے شناخت کی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین صرف سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ ہر شہری اور اس کے خاندان کی حفاظت کےلیے ہیں۔ خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی نیلام بھی کی جا سکتی ہے۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ، پابندی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • پنجاب میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن، متعدد شادی ہالز اور فارم ہاؤسز سیل
  • پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈا ئون، متعدد ہالز اور فارم ہا ئوسز سیل
  • ‎پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، متعدد ہالز اور فارم ہاؤسز سیل
  • پنجاب بھر میں ون ڈش اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر کریک ڈائون کا فیصلہ
  • پنجاب میں ون ڈش پر عملدرآمد اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں بسنت سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • بیرون ملک کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ