ون ڈش، لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ، پابندی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ میرج ہال کے لئے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاو ڈ سپیکر
پڑھیں:
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وفاقی وزرا نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کی ہیں۔اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اے آئی کے ذریعے علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، ڈی پورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزا نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے، یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ غلط طریقوں سے لوگ باہر جا کر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں، امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے، پروٹیکٹراورامیگریشن سسٹم میں بہتری کے لیے وزارت ہر ممکن تعاون کرے گی۔