2025-12-08@16:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«ٹکٹنگ کے نفاذ»:
انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں یہ نظام شروع کیا جائےگا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے قبل تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین اور ٹریک سسٹم سے متعلق عوام میں بھرپور آگاہی اور تشہیر کی جائے، تاکہ شہری اس نظام سے مکمل واقف ہوں۔ انہوں نے سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ویلفیئر اینڈ ورکس، ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی،...
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ،فزیکل ٹکٹس 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے،جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے،فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہوں گے،پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کاٹنے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ نفاذ کیا جاچکا، روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ناگزیر ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کر رہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسا نہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائرلیس...
امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔ جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے تاریخی پاک-بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والا یہ معرکہ مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگا۔ 28 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام نشستیں شائقین کرکٹ خرید چکے ہیں۔اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک-بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا، جبکہ 21 ستمبر کے سپر فور مقابلے میں 17 ہزار تماشائی موجود تھے۔تاہم فائنل کے لیے جوش و خروش کہیں زیادہ دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ویب ڈیسک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ اب قریب ہے اور کل بروز اتوار 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی بیانات سامنے آنے کے باوجود شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب بھی ہزاروں افراد ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو عام شائقین سے لے کر وی آئی پی مداحوں تک سب کے لیے مختلف آپشنز رکھے...
فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا۔ فیفا انتظامیہ کے مطابق شائقین گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے کم از کم 60 ڈالر جبکہ فائنل کے لیے سب سے مہنگی نشست 6,730 ڈالر میں حاصل کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی فیفا کے مطابق ٹکٹ سیلز 3 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے خصوصی پری سیل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے رجسٹریشن 10 ستمبر صبح 11 بجے شروع ہوئی جو 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا...
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیو شرٹس کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے فوری بعد 9 مارچ کو کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارت کے آسٹریلیا کو ہرانے کے فوری بعد فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارمز پر آنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کے سینئر...
چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔ معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔ All 25000 Tickets SOLD OUT for the final of Champions Trophy at Dubai International Stadium worth 68Cr Pakistani currency. #CT25 — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) March 5, 2025 مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔ اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔
ابوظہبی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فوراً فروخت ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے آن لائن ٹکٹس کی خریداری کے لیے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن موجود ہیں۔ آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹکٹ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025کیلئےیو اے ای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے میچز اور سیمی فائنل1کے اضافی ٹکٹس دستیاب آج گلف ٹائم12بجے کےبعد دستیاب ہونگے،دبئی میں بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل1کے لیے ٹکٹس دستیاب ہونگے۔اعلامیہ کے مطابق 20فروری کوبنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگےجبکہ 23 فر وری کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے، 2مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے۔4مارچ کو سیمی فائنل1کے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہونگے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹس9مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے،دنیا کی 8بہترین ٹیمیں 15سنسنی خیز میچوں میں ٹکرائیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ 4 میچوں کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرے گا، ان 4 میچوں میں سے 2 میچز پاکستان اور بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ بقیہ 2 میچز روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ ہیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو براہ راست شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن خریداری کے ذریعے اور ملک بھر میں ٹی سی ایس مراکز جاکر اپنے لئے سیٹ بک کرسکتے...
دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔ آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شائقین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر خاصا رش ہے، جہاں شائقین آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شائقین اپنی پسند کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہیں، تاہم کچھ افراد مایوس بھی لوٹے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، آن لائن ٹکٹ بُک کرنے والے افراد کو 6 فروری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہوگئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔ عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے گروپ مرحلے کے 3 میچوں اور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جو دبئی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ شائقین کرکٹ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ان میچوں کے ٹکٹ آج دوپہر 4 بجے سے آن لائن خرید سکیں گے، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت اپنے 3 گروپ میچز میں سے ایک روایتی حریف پاکستان کیخلاف 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جہاں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 125 درہم...
لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 1 ہزار روپے سے شروع ہو کر 25 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔ ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں مختلف ہوں گی۔ ان میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی مختلف کیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2500 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای کے مشترکہ ایونٹ کے طور پر منعقد...
