آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 1 ہزار روپے سے شروع ہو کر 25 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔
ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں مختلف ہوں گی۔ ان میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی مختلف کیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2500 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای کے مشترکہ ایونٹ کے طور پر منعقد ہوگی، جس کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ٹکٹوں کی
پڑھیں:
مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔
مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔
اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔
View this post on InstagramA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔