پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے اور نئے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قائم خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور قیادت شریک تھی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی نے عدم اعتماد اور نئے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا اور عوامی نمائندگی کو ایوان میں جاری رکھنے سمیت نئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ وہاں اس وقت عوام کے حقیقی نمائندے موجود ہیں، آج آپ کے سامنے کشمیر کی سیاسی قیادت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کشمیر میں مصنوعی نظام کو قائم کرنے کی کوشش کی، پہلے بھی ہمارے 29  ایم این ایز کو توڑا گیا، ہمارے اراکین کو پہلے بھی آزاد قرار دے دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بطور جماعت کشمیر میں رجسٹرڈ نہ کیا گیا، اس نظام کے پیچھے چہرے وہی ہیں، جو طاقتور ہیں اور ہر چیز کے پیچھے ہوتے ہیں، کشمیر میں عوام ایک جانب اور ریاست دوسری جانب کھڑی نظر آ رہی ہے، ریاست اور عوام کے درمیان جھوٹ کی خلیج قائم کر دی گئی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں حق اور فریب کی جنگ جاری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی عدالت میں کھڑے رہیں گے، نمائندگی کا حق ادا کرتے رہیں گے، یہ سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ ایک کھیل کھیلا جارہا ہے، مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتیں اقتدار کے کھیل میں مصروف ہیں،

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  عوام کے درمیان موجود اور دھوکا دینے والوں سے دور رہے گی جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں ارکان حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کے دلوں میں آج بھی عمران خان بستے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے سپاہی عوام کی جدوجہد کا حصہ ہیں، ایک چہرہ ہٹا کر دوسرا بٹھا دینا کوئی سیاسی کامیابی نہیں ہے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ہمارا حکومت پاکستان کے ساتھ تو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہم اور ہمارا دل ریاست پاکستان کیلیے دھڑکتا ہے، آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی وہ کارکردگی دکھائے گی جو دو ہزار اکیس میں دکھائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے، بطور اپوزیشن لیڈر کہتا ہوں کہ یہ اسمبلی اپنی وقعت کھو چکی ہے، فوری طور پر غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر عام انتخابات کروائے جائیں گے، یہ وہاں اپنی مرضی کا سکندر سلطان راجہ لگوا کر انتخابات میں دھاندلی کروانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک ہابریڈ نظام قائم کیا گیا ہے، عوام نے بھرپور احتجاج کیا اور اپنے مطالبات منوائے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ہابریڈ نظام کے خاتمے میں پیش پیش رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انور الحق کی ناکامی کی صورتحال میں دوبارا گھسا پٹا نظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، ہم اس سارے عمل سے لاتعلق رہیں گے، آزاد کشمیر میں فوری طور پر آزاد الیکشن کمیشن قائم ہونا چاہیے۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم کے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہیں گے عوام کے میں پی

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع