سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ فراہم کیے جائیں گے، چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم، دریک ڈیم اور ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے، راولاکوٹ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، میڈیکل کالج کی بلڈنگ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، میڈیکل کالج کے لیے درکار زمین کی قیمت بھی ادا کی جائے گی، سی ایم ایچ ہسپتال میں ہارٹ سے متعلق منصوبے پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ اسٹیڈیم کے منصوبے پر متعلقہ وزارت سے بریفنگ لے کر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہمارے اعلانات محض وعدے نہیں بلکہ ان پر عملی طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے، عوام کا اعتماد حکومت پر بحال ہو چکا ہے، سیاست میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے، سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے، ووکیشنل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، مختلف اداروں کی بہتری کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں سمیت دیگر ضروریات پوری کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں عوام کو عملی نتائج نظر آئیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس خطے اور یہاں کے لوگوں کی محبت نے انہیں سیاست کا اصل مقصد سکھایا ہے۔ سیاست خدمت کے جذبے سے سرشار ہونی چاہیے، عوامی خدمت اور عوام دوست رویہ ہی اصل پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کی بات دلیل اور اصول کے ساتھ کی جاتی ہے، ضد اور للکار سے نہیں، عوام کے ساتھ محبت اور وابستگی ہی قیادت کو ممتاز بناتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات ماہ کی حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور مختصر وقت میں اعتماد کے ساتھ فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کا ہر لمحہ عوامی خدمت کے لیے وقف ہو گا، عوام نے ساتھ دیا تو تمام مشکلات پر قابو پایا جائے گا، عوامی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔حکومت نے ریاست کی بہتری اور عوامی مفاد سے جڑے ہر معاملے پر توجہ دی ہے، حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور ریاستی فیصلے کرتے وقت رائے عامہ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ لازوال محبت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ کبھی کمزور نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جائیں گے فیصل ممتاز اور عوامی نے کہا کہ اور عوام میں عوام کی تکمیل جائے گا رہے ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی

مظفرآباد: مہاجرین کی نشستیں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان نشستوں کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس معاملے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل خاتمے کے بجائے نشستوں کی تعداد میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی چھ نشستیں کم کرنے کی ابتدائی تجویز زیر غور ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں کم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے انتخابی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو یہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیر صدارت ریلوے ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس،منصوبوں میں شفافیت اور عالمی معیار یقینی بنانے کی ہدایت
  • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
  • فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری یاسین کی ملاقات
  • وفاقی بجٹ 2026-27 میں شعبۂ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک نظرانداز
  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی