ملتان، آئی ایس او جنوبی پنجاب ریجن کا پہلا اجلاس عاملہ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اس موقع پر ریجنل کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا جن میں حسن رضا ریجنل نائب صدر، یوسف رضا ریجنل جنرل سیکرٹری، میثم رضا ریجنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، زوہیب حسن ریجنل انچارج محبین، حسنین حیدر انچارج ریجنل پروفیشنل ادارہ جات، عمران حیدر ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کا پہلا اجلاس عاملہ بعنوان احیائے ثقافت اسلامی و استحکام پاکستان شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں رکن مجلس نظارت و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستان حمزہ سبزواری نے خصوصی شرکت کی اور اراکین مجلس عاملہ سے گفتگو کی۔ اجلاس کی صدارت ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق نے کی، اجلاس میں ریجن بھر کے ضلعی صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا جن میں حسن رضا ریجنل نائب صدر، یوسف رضا ریجنل جنرل سیکرٹری، میثم رضا ریجنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، زوہیب حسن ریجنل انچارج محبین، حسنین حیدر انچارج ریجنل پروفیشنل ادارہ جات، عمران حیدر ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر علی مصدق نے حلف لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ
روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔