امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کی تنظیم سازی مہم، ملیر میں نئے آرگنائزنگ یونٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
تقریب کے دوران امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے نومنتخب یونٹ آرگنائزر کمیل رضوی سے حلف لیا اور شرکاء سے تنظیمی فعالیت، اتحاد اور سماجی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیم سازی کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ملیر میں سفیر نور آرگنائزنگ یونٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر آئی ایس او ملیر یونٹ کے سابق صدر کمیل رضوی کو یونٹ آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب سابق یونٹ صدر آئی ایس او ملیر یونٹ طلال حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں ملیر سے تعلق رکھنے والے سابقین امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے نومنتخب یونٹ آرگنائزر کمیل رضوی سے حلف لیا اور شرکاء سے تنظیمی فعالیت، اتحاد اور سماجی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے سیکریٹری قومی امور احسن مہدی اور ضلع کوآرڈینیٹر ملیر سجاد زیدی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر کراچی بھر میں دھرنوں کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہےکہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حق دو کراچی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کررہے ہیں، اب ظلم کے نظام کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے،
کراچی میں ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا۔جس میںخطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا کہ ارباب اختیار بتائیں کہ ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت اور میئرکراچی کو اس کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے قابض ہے اور جس کی وفاق میں اتحادی مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم بھی ہیں،ان سب لوگوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو تباہ کردیا ہے ، یہ شہر دنیا ان شہروں میں شامل ہے جو رہائش کے قابل نہیں۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب ٹینکر مافیا ہے تو دوسری جانب ڈمپر مافیا ہے جبکہ ہیوی ٹریفک سے شہرکے عوام کچلےجارہے ہیں،نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھورہے ہیں، طالب علم جان سے جارہےہیں بچوں کے سروں پرٹائر گزرہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ارباب اختیار نے ان حادثات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھارہے ہیں۔ ایک جانب ہیوی ٹریفک سے حادثات معمول ہیں تو دوسری جانب ای چالان کے نام پر لوٹ مار کا دھندہ شروع کردیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہرمیں ہونے والے حادثات ہوں یا ای چالان کا معاملہ ،کراچی کے انفرااسٹرکچر کی تباہی ہو یا پانی کے مسائل جماعت اسلامی ان مسائل پر خاموش نہیں رہے گی ہم ان ظالم حکمرانوں کو تعاقب کرتے رہیں گے ان کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی تحریک کا اگلا مرحلہ شروع کررہے ہیں، اب ظلم کے نظام کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔ شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی اور شاہراہ کورنگی سمیت اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہیوی ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔