اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ اور سیکٹر سطح پر رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ کارکنان اور عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہوں، اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا ڈویژنل شوریٰ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ حسن رضا، کراچی ڈویژنل کابینہ کے اراکین، ضلعی صدور اور نو منتخب ٹاؤن آرگنائزرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قیادت نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ اور سیکٹر سطح پر رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ کارکنان اور عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہوں، اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ آئندہ بیس دنوں کے اندر رکنیت سازی مہم مکمل کی جائے گی اور اس کی رپورٹ متعلقہ تنظیمی سطح پر جمع کروائی جائے گی۔ آخر میں عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات، تنظیمی نظم و ضبط اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان