Jasarat News:
2025-12-15@01:21:02 GMT

حکومت PIA ریٹائریز و پنشنرز کے مسائل حل کرے‘ پیارے

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پی آئی اے ریٹائریز / پنشنرز کی نمائندہ تنظیم ’’پیارے‘‘ نے حکومت اور مقتدر حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ PIA کی نجکاری کی صورت میں ریٹائریز کے جملہ مسائل کو حل کریں۔ PIA ریٹائریز بے چینی، بے یقینی اور تذبذب کا شکار ہیں مگر حکومت سے بھلائی، ہمدردی اور انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ پیارے کے 3 دسمبر کے اجلاس میں PIA / PIA ہولڈکو اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ریٹائریز کی کم از کم پنشن حکومتی / EOBI کی کم از کم سطح پر مقرر کرکے اسے جاری رکھے کمیوٹ شدہ پنشن کی واپسی کا انتظام کرے۔ علاج معالجہ کی موجودہ سہولیات کو جاری رکھا جائے، اس میں کوئی تبدیلی اور کمی نہ کی جائے، رعایتی ٹکٹس جو جہاز میں سیٹ دستیاب ہونے پر ہی کار آمد ہوتے ہیں ان پر قدغن نہ لگائی جائے اور PIA کا شناختی کارڈ تبدیل نہ کیا جائے۔ PIA ہی ریٹائریز کی عزت اور شناخت ہے۔ PIA پنشن فنڈ ٹرسٹ کا آڈٹ کرایا جائے۔ ان تمام حقوق اور سہولیات کی گارنٹی پی آئی اے (کنورژن ایکٹ) 2016ء اور SECP آرڈر مورخہ 3 مئی 2024ء میں دی گئی ہے ان کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس سے سینئر نائب صدر پرویز فرید، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری، نائب صدر ڈاکٹر منظور عباسی، آرگنائزنگ سیکرٹری کیپٹن (ر) شیخ نجم الغنی، لیگل سیکرٹری اخوند سرمد خالق نے خطاب کیا، جبکہ اجلاس کی صدارت سید طاہر حسن صدر پیارے نے کی۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی 23 سخت شرائط تسلیم:حکومت ترقیاتی اسکیموں میں کمی اور نئے ٹیکس لگانے پر تیار    

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-27

 

 

اسلام آباد (نمائندہ جسارت، خبر ایجنسیاں) پاکستان نے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی 23 شرائط تسلیم کرتے ہوئے کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے اور ترقیاتی اسکیموں میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آ گئی ہیں، حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر استثنا ختم کرکے سیلز ٹیکس شرح عائد کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکومت بجلی کے شعبے میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ جاری رکھے گی اور بجلی کے سسٹم کے نقصانات کم کرے گی، 40 ہزار بڑے خوردہ فروشوں کیلیے ملک گیر پوائنٹ آف سیل سسٹم دوسال میں مکمل ہو جائے گا، بجلی اورگیس پر کوئی نئی سبسڈی نہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایم ایف کے مطابق تمام صوبوں نے  نئے آرایل این جی کیلیے اضافی بیرونی معاہدوں ، سرمایہ کاری پروجیکٹ یا کمپنی کو مالی مراعات یا گارنٹی کی پیشکش سے بھی روک دیا۔کسی بھی ایندھن پر فیول سبسڈی نہیں دی جائے گی، کسی بھی کراس سبسڈی ا سکیم کا اجرا نہیں کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک سے حکومتی سیکورٹیز کے خاتمے پر مزید توسیع یا مارکیٹ خریداری بھی ختم ہو گی، قرض پروگرام کے دوران اسٹیٹ بینک نئی قرض اسکیم متعارف نہیں کرائے گا۔آئی ایم ایف نے گندم کی خریداری کیلیے وفاقی یا صوبائی امدادی قیمت مقرر کرنے اور درآمدات پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف کرانے سے بھی روک دیا۔ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلیے کسی قسم کی مراعات تجویز کریگی اور نہ ہی حکومت ٹیکس مراعات یا گارنٹی فراہم کرے گی اور ایس آئی ایف سی کے تحت آنیوالی تمام سرمایہ کاری ا سٹنڈرڈ پبلک انوسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت ہونے کو یقینی بنایاجائے۔آئی ایم ایف نے نئے اسپیشل اکنامک زونز بنانے یا دیگر زون بنانے اور نئے اسپیشل اکنامک زون کی موجودہ مراعات کی تجدید سے بھی روک دیا۔ آئی ایم ایف نے سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلیے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے خسارے اور فنڈ کے زیرِ کفالت پروگرام کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس خسارے کا 3.3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھونے کے درمیان، پاکستان نے کھاد، کیڑے مار ادویات، اور میٹھی اشیاء پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کے ساتھ ساتھ منتخب اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کو معیاری 18 فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کر لیا ہے۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی کھلی کچہریوں میں عوام کی تذلیل ، جماعت اسلامی کی شدیدمذمت
  • اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر خان
  • گالی، الزام اور فتوؤں سے مسائل حل نہیں ہوتے، محراب و منبر کی ذمہ داری پر غور ہونا چاہیے، مولانا طاہر محمود اشرفی
  • ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فیصل ممتاز
  • سندھ میں تعلیمی مسائل حل اور فیس میں کمی کی جائے، جعفریہ اسٹوڈنٹس
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے
  • آئی ایم ایف کی 23 سخت شرائط تسلیم:حکومت ترقیاتی اسکیموں میں کمی اور نئے ٹیکس لگانے پر تیار    
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان