اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ای چالان کے نام پر بھتہ فوری بند کیا جائے اور بھاری جرمانے ختم کیے جائیں، ہیوی ٹریفک کو اوقات کار کا پابند اور متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، شہری گھروں سے نکلیں گے اور اپنے مسائل حل کروائیں گے، ہم گلی گلی جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے اور ظالمانہ نظام کے خلاف جمعہ 19 دسمبر کو شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی، شاہراہِ کورنگی سمیت تمام بڑی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے، ای چالان کے نام پر بھتہ فوری بند کیا جائے اور بھاری جرمانے ختم کیے جائیں، ہیوی ٹریفک کو اوقات کار کا پابند اور متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔