data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251215-5-26

 

جسارت نیوز.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی سڈنی ساحل پردہشت گردی کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر اظہار افسو س کیا۔

پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلوی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہوں۔

وزیرداخلہ نے لکھا کہ دہشت گردی خالص برائی ہے اور یہ انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور اس خطرے کا پاکستان کو ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہم آسٹریلوی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین