بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-3
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا، انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان میں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں، اقوام متحدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-19
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت، خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ جارجٹ گیگنن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اگرچہ افغانستان میں مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال بظاہر پرسکون ہے لیکن پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کے عبوری حکام بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی روابط کے مواقع کو مسلسل نظر انداز یا مسترد کررہے ہیں۔