3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-10
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔نادرا کی جانب سے 3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قراردے دی گئی ہے۔10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے، ’’ب فارم‘‘ پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نادرا کے مطابق پیدائش کے1 ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہو گا، مقصد فیملی ٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بچوں
پڑھیں:
بلوچستان :غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پرہزاروں ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-20
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا۔