اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

نادرا کی جانب سے 3 سے 10 سال کےبچوں کےب فارم پر تصویر لازمی قراردیدی گئی ہے،10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے،ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نادرا کےمطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچےکا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہو گا، مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • 3 سے 10 سال کے بچوں کے ’’ب فارم‘‘ پر تصویر لازمی قرار
  • نادرا کا ب فارم کے بارے میں اہم فیصلہ    
  • نادرا، 3 تا 10 سال کے بچوں کے بےفارم پر تصویر لازمی قرار
  • 3 سے 10 برس کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازم
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان، ایپ لانچ کردی گئی
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز
  • ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج شروع
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج، شہریوں کی مشکل آسان