نادرا کا شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کا اقدام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
نادرا کی جانب سے 3 سے 10 سال کےبچوں کےب فارم پر تصویر لازمی قراردیدی گئی ہے،10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے،ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کےمطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچےکا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہو گا، مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :