ڈگری کیس: جسٹس طارق کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونیکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-19
اسلا م آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔