Jasarat News:
2025-12-14@23:50:30 GMT

خیبر پختونخوا حکومت نے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کرلیے

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-08-17

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 63 میگاواٹ کے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کرلیے ہیں، جن کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ تقریباً 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد نے پیڈو ہاؤس میں جاری 7 اہم منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ سوات کوریڈور پر 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی بچھائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے، جو آئندہ سال مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 63 میگاواٹ کے تین منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے ہیں: کوٹو دیر (40.

8 میگاواٹ)، کروڑہ شانگلہ (11.8 میگاواٹ) اور جبوڑی مانسہرہ (10.2 میگاواٹ)۔ اس کے علاوہ بالاکوٹ (300 میگاواٹ)، مدین سوات (157 میگاواٹ)، گبرال کالام (88 میگاواٹ)، مٹلتان سوات (84 میگاواٹ)، لاوی چترال (69 میگاواٹ) اور مجاہدین پاور پراجیکٹ تورغر (6.9 میگاواٹ) پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے تین فلیگ شپ منصوبوں پر کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ ڈیڈلائن کے اندر منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہوگی اور تمام امور ٹیم ورک کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ مزید برآں، مٹلتان سے مدین تک 40 کلومیٹر طویل 132/220 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ آئندہ سال طے شدہ ٹائم فریم میں مکمل ہونا چاہیے۔ بالاکوٹ منصوبے پر بھی متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سیکرٹری توانائی نے پیڈو کے انتظامی امور میں شفافیت بڑھانے اور منصوبوں کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کرنے پر بھی زور دیا تاکہ صوبے میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوں۔

مانیٹرنگ ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا

روس کے زیرِ قبضہ یوکرین کے زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک بار پھر خطرناک صورتحال سے بال بال بچ گیا، جہاں جاری روس یوکرین جنگ کے باعث بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی بند ہونے کے بعد پلانٹ کا کولنگ سسٹم رات بھر ایمرجنسی جنریٹرز کے ذریعے چلتا رہا، جس سے کسی بڑے ایٹمی حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ بعد ازاں پاور پلانٹ کو دوبارہ بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔
آئی اے ای اے کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران اب تک بارہ مرتبہ اس ایٹمی تنصیب کی بجلی منقطع ہو چکی ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی موقع پر ایمرجنسی پاور سسٹم بھی ناکام ہو گیا تو ایک سنگین ایٹمی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے روس اور یوکرین دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی تنصیبات کے اطراف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے گریز کریں تاکہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو ممکنہ تباہ کن نتائج سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اس بار ڈی چوک سے آزادی لے کر یا کفن میں واپس آئیں گے, وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زاید گھر بجلی سے محروم  
  • ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں ،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے
  • خیبر پختونخوا میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے فیصلے تنازع کا شکار
  • خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا  
  • خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیوکا اعلان
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • امریکا چاہتا ہےکہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے: زیلنسکی