محمد عرفان واجبات کے ساتھ بحال
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محمد عرفان عرصہ تین سال سے حیثیت مشین آپریٹر سائٹ میں واقع میسرز خاص سوکس نٹ وائر میں مستقل ملازم تھا۔ ادارے میں منیمم ویجز کے مطابق تنخواہ نہیں دی جاتی تھی جس پر مزدوروں نے کئی بار درخواست کی مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ محمد عرفان کی جانب سے بار بار یاد دہانی پر ناراض ہو کر انتظامیہ نے زبانی ملازمت سے برخاست کیا۔ انہوں نے سندھ لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا، کمپنی کی طرف سے کہا گیا کہ اس کو غیرحاضری کی بنیاد پر تحریری طور پر نکالا گیا۔ عدالت میں دونوں فریقین کی گواہی کے بعد سندھ کورٹ کے معزز جج محمد یاسین قادری نے کمپنی کے موقف کو غلط قرار دیتے ہوئے محمد عرفان کو واجبات کے ساتھ بحال کیا اور بحالی میں ناکامی کی صورت 2لاکھ روپے کمپنسیشن دینے کا فیصلہ دیا۔ اسی عدالت نے میسرز جان ٹیکس کے مزدور شیر محمد خان کی زبانی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کمپنسیشن شیر محمد کو ادا کرے۔ دونوں مزدوروں کی پیروی باچا فضل منان ایڈوکیٹ نے کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد عرفان
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔