خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کرفیوکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونختوا کے ضلع ٹانک میں اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔
ضلع ٹانک کے کوڑ قلعہ، خرگی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔ اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
مزید کہا گیا کہ کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں۔ خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہو گی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
--فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔
پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اس پالیسی سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔
کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زیادہ سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دیگر محکموں کو بھی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، صحت و تعلیم کی بہتری ناگزیر ہے۔