صدر مملکت سے گورنر پنجاب و دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-22
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کا لاہور میں تیسرا روز بھی مصروف ترین گزرا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، صدر مملکت سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، مرتضیٰ محمود، علمدار قریشی ، ملک مظہر ، نواب شیر وسیر شامل تھے۔ دوسری جانب آصف زرداری نے مظفر گڑھ سے صوبائی سیٹ پر ضمنی الیکشن جیتنے پر علمدار قریشی کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکن تیاری کریں، جیالوں کو کہتا ہوں کہ عوامی رابطہ مہم تیر کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان :غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پرہزاروں ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-20
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا۔