ٹنڈو آدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یکجہتی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-12
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی گیتوں پر جھومر، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈوآدم کی پرنسپل فاطمہ سندھوملوکا کی جانب سے ‘‘سندھ میں دھاریے نامنظور’’ کے عنوان سے یکجہتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کالج کی پروفیسرز شاہانہ عمرانی، شکیلا بلوچ، رابیل یاد شیخ، حنا خالد سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم پانچ ہزار سال قدیم ثقافت کے وارث ہیں اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ سندھ میں کسی بھی صورت میں دھاریوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سندھ ایک پرامن دھرتی ہونے کے ساتھ ساتھ محبت اور پیار کا درس دیتی ہے۔ تقریب کے دوران کالج کی طالبات نے قومی گیتوں پر جھومر پیش کیے، خوبصورت ٹیبلوز دکھائے اور تقاریر کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر پرنسپل کی جانب سے طالبات کی سہولت کے لیے سولر سسٹم کا افتتاح بھی کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈگری کیس: جسٹس طارق کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونیکا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-19
اسلا م آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔