مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے اونتی پورہ سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مصیب نذیر نامی شہری کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی:تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔
کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔