شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
لاہور:
موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔
سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث ٹریفک اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے پر ایک سے زائد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ایم تھری کو رجانہ سے درخانہ تک، ایم فور کو فیصل آباد سے ملتان تک جبکہ ایم فائیو کو ملتان کے شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر پنجاب کے وسطی اضلاع میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے فضاء میں پارٹیکیولیٹ میٹر کی سطح تشویشناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں یہ سطح 814 تک پہنچ گئی، جو خطرناک درجہ ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں 404، ملتان میں 261 اور لاہور میں 218 کی ریڈنگ سامنے آئی۔
ماہرین کے مطابق دھند اور اسموگ کے امتزاج نے صحت اور ٹرانسپورٹ دونوں شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے، اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی جا رہی ہے۔