راولپنڈی:

موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور ناکے پر نہ رکنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

پشاور:

چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے سے نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور مبینہ فائرنگ سے نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چل بسا۔

تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی جبکہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کا ساتھی کی فائر لگ کر شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے کے دو سیکشنز شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • پشاور، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • شدید دھند: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • پشاور ناکے پر نہ رکنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
  • موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • دھند : لاہور سیالکوٹ موٹروے ، ایم 1پشاور سے رشکئی تک بند  
  • دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند