موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا استعمال کریں، عوام کی جانیں اور مال محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکس ہیں اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، محکمہ خارجہ
امریکہ(ویب ڈیسک) محکمہ خارجہ نے لیول 4 کی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں۔ایڈوائزری کے مطابق تمام امریکی شہریوں اور وینزویلا میں قانونی مستقل رہائشیوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں اور امریکی شہری وینزویلا کا سفر نہ کریں۔
لیول 4 کی ایڈوائزری پہلے مئی میں جاری کی گئی تھی اور مکمل جائزے کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ جاری کی گئی ہے۔یہ ایڈوائزری غلط حراست، تشدد، دہشت گردی، اغوا، قوانین کے بے جا نفاذ، تشدد، جرم اور وینزویلا کے صحت کے نظام کی خرابی کے خطرات سے خبردار کرتی ہے۔