"ڈکی بھائی 100 دن بعد توڑیں گے خاموشی: شام 6 بجے ہونے والا اعلان خبروں میں ہلچل مچائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں آپ ڈکی بھائی کے نام سے جانتے ہیں…بالآخر 100 روز کی مکمل خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے کہا کہ “سو دن تک ایک لفظ نہیں بولا، لیکن آج شام 6 بجے… میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا… اور لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔”یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔رہائی کے فوراً بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے بتایا کہ ڈکی بھائی فی الحال سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔نہ کوئی نیا ویڈیو، نہ کوئی تصویر… اور نہ ہی کسی قسم کی سرگرمی۔عروب جتوئی نے مداحوں سے درخواست کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں—ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے، اور پہلے سے بھی زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ شام 6 بجے ڈکی بھائی آخر کس بات کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔