دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند کردی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 349، رحیم یار خان 321 اور ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315 ریکارڈ کی گئی۔
کچھ دیر پہلے لاہور311 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے شہروں میں آلودہ ترین شہر تھا۔
موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے
نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے جس میں جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے نمائشی تھرو کی تھی۔
پروگرام کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ پیر کی صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے حال ہی میں ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنےنام کیا تھا۔
ارشد ندیم نے کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا۔