کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی کی شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے دوران شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تاہم مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز، کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا؟
پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کراچی: شارع فیصل پر شرپسندوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا
شارع فیصل عام شہریوں کے لیے نوگو ایریا بنا ہوا ہے وہیں شرپسندوں کو جانے کی اجازت کس نے دی
جئے سندھ کے غنڈوں شکلیں دیکھی جا سکتی ہیں
انھیں گرفتار کر کے ان کے سرپستوں تک پہنچا جائے اور سخت قانونی کارروائی کی جائے pic.
— A.K Mohsin (@ak_mohsin) December 7, 2025
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلی کے شرکا نے ایمبولینس کو بھی نہیں بخشا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے اور دروازے توڑ دیے، جبکہ ایک پرائیویٹ ایمبولینس کو محض ہارن بجانے پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم افراد ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں سے ایمبولینس کو نقصان پہنچاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ایک پائی کراچی کی ترقی پر خرچ کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایمبولینس پتھراؤ پولیس سندھی کلچر ریلی کراچیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمبولینس پتھراؤ پولیس کراچی ریلی کے
پڑھیں:
ہیتھرو ایئرپورٹ: مسافروں پر مرچوں کا اسپرے، متعدد متاثرین
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے میں نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کر دیا، جس سے کچھ افراد شدید متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ 16 دیگر کو موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ اسپرے کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور دیگر ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔