data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ میں بیک وقت 1 لاکھ 67ہزاراور 1 لاکھ 68 ہزار کی2 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1300پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں165ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور57.

43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ سرمایہ کار اسٹیل ،ٹیلی کام ،بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے انڈیکس مثبت انداز میں آگے کی جانب بڑھتا رہا ۔ماہرین کے مطابق نئے ماہ کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے پر امید رویہ نے تیزی کے رجحان کو فروغ دیا اور مثبت معاشی اشاریوں نے بھی مارکیٹ کو سہار ا دیا جو کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1384پوائنٹس کاا ضافہ ہوا اور انڈیکس 166,677پوائنٹس سے بڑھ کر 168,062 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 354 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 51,209 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 100,309 پوائنٹس سے بڑھ کر 101,185 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ایس

پڑھیں:

حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کے باعث سبزی مارکیٹ میں سیوریج کاپانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے قریبی آبادی کوپریشانی کاسامنا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کے باعث سبزی مارکیٹ میں سیوریج کاپانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے قریبی آبادی کوپریشانی کاسامنا ہے
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو روز بعد سونا مہنگا
  • سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی : ہفتے بھر میں اسٹاک ایکسچینج میں 5 سطحیں بحال
  • سعودی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف سے امید: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
  • ای چالان ادا نہ کرنے والوں کی شامت