data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے مجموعی کاروباری ماحول کو نمایاں طور پر مثبت رکھا۔  مارکیٹ میں سرگرمی بڑھنے کے بعد نہ صرف سرمایہ کار اعتماد بحال ہوا بلکہ مجموعی رجحان میں بھی مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ادارہ جاتی خریداروں اور میوچل فنڈز کی جانب سے بھرپور انویسٹمنٹ نے مجموعی کاروباری حجم کو اوپر دھکیلا، جس کا اثر بڑی حد تک انڈیکس کی تیزی کی صورت میں سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے دوران ٹریڈنگ رجسٹریشن میں مرد سرمایہ کاروں کا حصہ 87 فیصد جبکہ خواتین کا حصہ 13 فیصد رہا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت سے مارکیٹ کے لین دین میں تیزی آئی اور مختلف شعبوں میں سرگرمی کا دائرہ وسیع ہوا۔

ہفتے کے آغاز میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر تیزی کا غلبہ رہا۔ اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود سرمایہ کاروں کی دلچسپی متاثر نہیں ہوئی اور دن کے اختتام تک انڈیکس مختلف اہم سطحیں عبور کرتا رہا۔ اسی رجحان کے باعث 162000، 163000، 164000، 165000 اور 166000 پوائنٹس کی پانچ اہم سطحیں دوبارہ مستحکم ہو گئیں، جو مارکیٹ کی قوت کا نمایاں ثبوت ہیں۔

کاروباری ماحول کو تقویت دینے والے عوامل میں رول اوور ویک کے سودوں کی تکمیل بھی شامل رہی، جس کے باوجود مارکیٹ میں تیزی غالب رہی۔ فرٹیلائزر کمپنیوں کو نئے ذخائر سے گیس فراہمی کی منظوری نے متعلقہ شعبے میں نئی سرمایہ کاری کی فضا پیدا کی، جس نے اسٹاک مارکیٹ کے مجموعی موڈ کو مزید بہتر کیا۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے دسمبر میں اگلی قسط کی ممکنہ منظوری کے اندازوں نے بھی مارکیٹ سینٹیمنٹ کو مضبوط رکھا۔ معاشی فنڈامینٹلز کے مثبت ہونے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا اور بڑے پیمانے پر خریداری کے رجحان نے کاروباری حجم میں قابلِ ذکر اضافہ کیا۔

ہفتہ وار کاروباری دورانیے میں دو سیشنز منفی رہے جبکہ تین سیشنز میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ پی آئی اے سمیت مختلف پاور کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت بھی مارکیٹ کے مزاج کو متاثر کرتی رہی اور سرمایہ کاروں نے مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھایا۔

تیزی کے نتیجے میں حصص کی مجموعی مالیت میں 3 کھرب 53 ارب 48 کروڑ 24 لاکھ 25 ہزار 586 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کل سرمایہ بھی بڑھ کر 188 کھرب 66 ارب 44 کروڑ 01 لاکھ 49 ہزار 612 روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ کئی ہفتوں میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کی

پڑھیں:

اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ

تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کے بعض خفیہ سیاسی مقاصد بھی تھے، وہ بیروت میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو ناکام بنانا چاہتے تھے، اسی تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے دباؤ ڈالا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر مسلسل تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاست دانوں اور مختلف ذرائع ابلاغ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو قومی اہداف کی بجائے سیاسی مفادات اور اقتدار کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا میں اظہار خیال کرنے والے مبصرین نے کہا کہ بہت سے اسرائیلی شہری اور سیاسی حلقے توقع کر رہے تھے کہ نیتن یاہو ایسے اقدامات کریں گے، جنہیں وہ اسرائیل کے تزویراتی مقاصد کے حصول کیلئے ضروری سمجھتے ہیں، تاہم ان کی حالیہ پالیسیوں نے ان توقعات کو پورا نہیں کیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر ریاستی مفادات کے بجائے اپنی سیاسی بقا کو ترجیح دی، تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کے بعض خفیہ سیاسی مقاصد بھی تھے، وہ بیروت میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو ناکام بنانا چاہتے تھے، اسی تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے دباؤ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج پر فروخت کا دباؤ برقرار، منفی زون میں ٹریڈنگ جاری
  • بجٹ 2026-27: وزیراعظم کی صنعتکاروں سے مشاورت، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
  • تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر