راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-27
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات بھی پہنچائیں، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بدلتی علاقائی سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔