اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دس برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی جس کے بعد ٹیم اگلی دہائی تک لیگ کا حصہ رہے گی۔پی ایس ایل حکام کے مطابق معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی جانب سے مقرر کردہ نئی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی گئی ہے۔ پی ایس ایل اگلے سال اپنے 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے جبکہ موجودہ پانچ ٹیمیں اپنے فرنچائز معاہدے پہلے ہی تجدید کر چکی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلی معیار برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پی ایس ایل پر ملک و بیرونِ ملک اعتماد کا بڑا ثبوت ہے۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سال کی شراکت نہ صرف دونوں اداروں کے لیے نئی کامیابیوں کا آغاز ہو گی بلکہ پی ایس ایل کی ترقی کے سفر کو بھی مزید تقویت ملے گی۔سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن اور مستقل بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے جس نے لیگ کی قدر اور مقبولیت میں اضافہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں،طالبان نے پاکستان پر الزام عائد کردیا پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ نے معاہدے کی تجدید فرنچائز معاہدے

پڑھیں:

لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں،دس سال مکمل ہونےپر فرنچائزز کی ویلیو بھی بڑھ گئی۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سےمہنگی فرنچائز بن گئی،لاہور قلندرز کی نئی فیس 67 کروڑ، پرانی فیس 25.68 کروڑ تھی،لاہور قلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

کراچی کنگزکی فرنچائز فیس 64 کروڑ ریکارڈ کی گئی،کراچی کنگز کی پرانی فیس 26.70 کروڑ تھی،کراچی کی ویلیوایشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔

زلمی کی ویلیو میں 79 فیصد اضافہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزفیس 48 کروڑ تک پہنچ گئی،اسلام آبادیونائیٹڈ کی پرانی فیس 15.41 کروڑ تھی،یونائیٹیڈ کی ویلیوایشن میں 87 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا، کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کی ویلیو میں 80 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ اسلام آباد کے شہدا نے آئین و عدالت کی آزادی کیلئے تاریخ ساز قربانیاں دیں، حلیم عادل شیخ
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
  • کراچی کنگز کا پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید ہو گیا
  • کراچی کنگز نے بھی 10 سال کیلئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
  • کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی
  • لاہور قلندرز کے بعد مزید دو فرنچائزز کی پی ایس ایل معاہدے کی تجدید
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید
  • لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی