اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دس برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی جس کے بعد ٹیم اگلی دہائی تک لیگ کا حصہ رہے گی۔
پی ایس ایل حکام کے مطابق معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی جانب سے مقرر کردہ نئی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی گئی ہے۔ پی ایس ایل اگلے سال اپنے 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے جبکہ موجودہ پانچ ٹیمیں اپنے فرنچائز معاہدے پہلے ہی تجدید کر چکی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلیٰ معیار برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پی ایس ایل پر ملک و بیرونِ ملک اعتماد کا بڑا ثبوت ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سال کی شراکت نہ صرف دونوں اداروں کے لیے نئی کامیابیوں کا آغاز ہو گی بلکہ پی ایس ایل کی ترقی کے سفر کو بھی مزید تقویت ملے گی۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن اور مستقل بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے جس نے لیگ کی قدر اور مقبولیت میں اضافہ کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ معاہدے کی تجدید پی ایس ایل
پڑھیں:
فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی اجلاس‘ 27 ویںترمیم کا جائزہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔