کراچی کنگز کا پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدید ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے ایک طویل مدتی معاہدے کے ذریعے اپنی وابستگی کو یقینی بنایا ہے، ٹیم نے لیگ کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی ہے، جو ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کنگز نے نہ صرف لیگ کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ کھیل کی مقبولیت کو بھی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے اس معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی اور مستقبل کے لیے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ اگلی دہائی میں کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ کراچی کنگز 2020 میں لیگ کی چیمپئن رہی تھی اور اب بھی شائقین کی سب سے زیادہ پسندیدہ فرنچائز ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ تبدیل ہو کر 8 ٹیمز کا ہو جائے گا، جس کے بعد کھیل کے معیار اور مقابلے کی سختی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ تجدید شدہ معاہدہ نہ صرف کراچی کنگز کی پائیدار موجودگی کی علامت ہے بلکہ لیگ کے مستقبل کے لیے بھی مثبت پیغام پیش کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
قطر کی ثالثی میں کانگو حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کی ثالثی میں کانگو حکومت اور باغیوں کے درمیان امن کے لیے بڑی ڈیل ہو گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کانگو جمہوریہ کا دورہ کیا ہے، جس کے چند دن بعد حکومت اور روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23باغی گروپ نے ملک کے مشرق میں لڑائی ختم کرنے کے لیے امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا یہ افریقی ممالک کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ وہ پہلے روانڈا اور اس کے بعد جمعہ کے روز جمہوریہ کانگو گئے، جہاں صدر فیلکس تشیسکیدی نے ائرپورٹ اور صدارتی محل میں امیر قطر کا استقبال کیا۔ مشرقی کانگو میں دہائیوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکی و قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اہم پیش رفت ہے تاہم امن کے لیے مزید مراحل درپیش ہیں۔ شیخ تمیم نے کانگو کا دورہ روانڈا کے بعد کیا، جہاں انہوں نے صدر پال کاگامی سے ملاقات کی تھی۔ روانڈا طویل عرصے سے یہ الزامات مسترد کرتا رہا ہے کہ اس نے ایم 23 کی مدد کی، جس نے کانگو میں پہلے سے کہیں زیادہ علاقے پر قبضہ جما لیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں قطر اور جمہوریہ کانگو کے درمیان سفارتی تعلقات میں وسعت آ گئی ہے۔