دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈائون‘ متعدد ویب سائٹس بند‘ صارفین کو مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی سطح پر اچانک متعدد ویب سائٹس بند ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس
پڑھیں:
چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-9
چمن (صباح نیوز) چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ افغان مہاجرین کو چھوڑ کر واپس آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے نام پر ایک ہفتے سے زائد روکا جاتا ہے، جس سے ڈرائیور سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ سو گاڑیاں افغانستان میں پھنس چکی ہیں لیکن حکام روزانہ صرف 30 سے 40 گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے دیتے ہیں، جبکہ چمن سے سینکڑوں گاڑیاں معمول کے مطابق پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔ متاثرہ ڈرائیوروں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور بلاجواز چیکنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت کا نظام بحال ہوسکے۔