انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بیان جاری کردیا۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر آیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی خرابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سروسز کے مکمل طور پر بحالی تک صورتِ حال کی نگرانی جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
کوئٹہ، محکمہ داخلہ نے انٹرنیٹ مزید 2 روز کیلئے معطل کر دیا
سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید معطلی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو مزید 2 دنوں کیلئے معطل کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سروسز 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سے قبل بھی انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھا ہے۔ اگست کے مہینے میں عدالت عالیہ کے حکم پر حکومت کو انٹرنیٹ بحال کرنا پڑا تھا۔