اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔

اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔

اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 6روپے مہنگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر  ڈیزل  کی قیمت میں 6  روپے اضافہ کردیا گیا۔

ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر  پربرقرار  رکھی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس، ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول برقرار
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 6روپے مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری