کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے‘سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،عوام کو بجلی وگیس کی لوشیڈنگ کرکے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں،جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے،متوسط طبقے کو قرضوں سے ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی صورت میں بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے،بجلی وگیس کی 14گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور بل اضافی طور پر وصول کئے جارہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی ایشوز کو حل اور بے لگام کے الیکٹرک،سوئی سدرن اور واپڈا کو نکیل ڈال کرعوام سے اضافی بل لینے سے روکیں،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو ختم یا کم کیا جائے،بیرونی قرضے ایسے وعدوں پر نہ لئے جائیں جس سے غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عالمی سطح پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے،حکمران ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کریں جس سے غریب کو ریلیف اور معیشت مستحکم ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 نومبر بروز جمعرات زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس بند ہوگئے تھے۔ اس تعطل کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔