Nawaiwaqt:
2025-11-16@14:44:33 GMT

پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح

لاہور : وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے رائیونڈ میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح کر دیا جبکہ الیکٹرک رکشہ کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ بھی کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کا الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر فوکس ہے، صوبے کی ای وی پالیسی جلد آ رہی ہے جبکہ انوائرمنٹ کریڈٹ پالیسی پر بھی کام ہو رہا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین سے ایک ہزار الیکٹرک بسیں منگوائی گئی ہیں، کوشش ہے الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں لگے.

الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور انسداد اسموگ میں مدد ملے گی۔’مریم نواز نے سیالکوٹ میں 1400 ایکڑ بنجر اراضی پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلیے بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بند کروا دیا جبکہ پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کر دیا، انڈسٹریل اسٹیٹس میں پالیسی کے تحت صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کیے جا رہے ہیں، بھاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار 7 فیکٹریاں لگنے جا رہی ہیں. قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 6 نئے کارخانے لگنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 3 بار چین کا دورہ کیا جہاں متعدد بڑے سرمایہ کار گروپوں سے سود مند ملاقاتیں ہوئیں، زرعی زمینوں کی حفاظت سب کی زمہ داری ہے کوشش ہے نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنجر زمینوں پر ہی بنیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے 6 اسپتال بنانے کے دعوے کیے لیکن ایک بھی نہ بنا سکی جبکہ موجودہ حکومت 2 سال کی مدت میں 2 اسپتال مکمل کر چکی ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی فلاح کیلیے تاریخ ساز اقدامات کیے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک وہیکلز کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔

وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز

ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر پنجاب میں زراعت کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی پنجاب میں زراعت کو جدید بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی زراعت اور پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ زراعت پاکستان اور صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سوپر سیڈرز، بیلرز اور کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے، سموگ پر قابو پانے اور جدید زراعت کے فروغ میں بڑی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی جلد تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام، اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے کئی منصوبے عوامی خدمت کی بہترین مثالیں ہیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

انہوں نے دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبے کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب ٹریکٹر اسکیم گرین ٹریکٹر اسکیم مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ ہے‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ لوئر دیر، کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح
  • وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ’’پیِس اینڈ پیسز‘‘ نمائش کا افتتاح کردیا
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
  • عالمی فورمز پر پنجاب کی سنجیدہ کاوشیں نمایاں ہو رہی ہیں، مریم نواز
  • تجربات، معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے وژن کو آگے بڑھانا اہم: مریم نواز
  • سی ای او کی تبدیلی،کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا