دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
دھابیجی پمپنگ سٹیشن کے سیکنڈ فیز میں کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن آج صبح 6 بج کر 35 منٹ پر رپورٹ ہوا، جس کے بعد سٹیشن کے دوسرے فیز میں دو پمپ بند ہوگئے، بجلی معطل ہونے کے باعث لائن نمبر 5 متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے اور انتظامیہ مرمتی کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہےانہوں نے کہا کہ مرمت مکمل ہوتے ہی دھابیجی پمپنگ سٹیشن کا نظام دوبارہ مکمل طور پر معمول پر آجائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو کے تھری پمپ ہاؤس کیبل فالٹ کے باعث 36 گھنٹے تک بند رہا تھا، جس سے شہر کو شدید پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :